منگل, ستمبر 17, 2024
اشتہار

تیسری عالمی جنگ صرف یورپ تک محدود نہیں رہے گی، روس

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو : روس نے امریکا کو تیسری عالمی جنگ کے خطرے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جنگ صرف یورپ تک محدود نہیں رہے گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مغرب یوکرین کے معاملے پر آگ سے کھیل رہا ہے۔

اپنے بیان میں امریکا کو خبردار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مغربی ممالک یوکرین کو اپنے فراہم کردہ میزائلوں سے روس پر حملہ کرنے کی اجازت دینے پر غور کرکے آگ سے کھیل رہے ہیں، امریکا یاد رکھے کہ جنگ شروع ہوئی تو صرف یورپ تک محدود نہیں رہے گی۔

- Advertisement -

Russia warns

یوکرین نے رواں ماہ 6 اگست کو روس کے مغربی علاقے کرسک پر حملہ کیا اور روس کے ایک علاقے پر قبضہ کرلیا جس کے ردعمل میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ اس حملے کے جواب میں روس کی جانب سے مناسب ردعمل دیا جائے گا۔

پیوٹن کے غیر ملکی خفیہ ادارے کے سربراہ سرگئی ناریشکن نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہا کہ ماسکو مغربی ممالک کی اس بات پر یقین نہیں کرتا کہ ان ممالک کا کرسک حملے سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

اس کے علاوہ روسی نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے بھی کہا ہے کہ کرسک حملے میں امریکہ کا ملوث ہونا "ایک واضح حقیقت” ہے۔

دوسری جانب نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امریکہ اور برطانیہ نے یوکرین کو کرسک علاقے کے بارے میں سیٹلائٹ تصاویر اور دیگر معلومات فراہم کیں۔ ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ انٹیلی جنس کا مقصد یوکرین کو روسی کمک کی بہتر نگرانی میں مدد دینا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں