بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

پہلی مرتبہ روسی اداکار امریکن اکیڈمی ایوارڈ کیلئے نامزد

اشتہار

حیرت انگیز

روسی اداکار یوری بوریسووف کو آسکر ایوارڈ کیلئے امریکی فلم ’’انورہ‘‘ میں بہترین معاون اداکار کے زمرے میں نامزد کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق روسی اداکار یوری بوریسووف آسکر کی نامزدگی حاصل کرنے والے پہلے روسی اداکار ہیں جنہیں ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

 اداکار یوری بوریسووف نے نیوز  ایجنسی کو بتایا اس وقت آسکر کیلئے اپنی نامزدگی کے معاملے کو سمجھنا ان کیلئے مشکل ہے لیکن ساتھ ہی اس کے لیے وہ خوش اور شکر گزار ہیں۔

انہوں نے ہر اس شخص کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی حمایت کی، 2024 میں سین بیکر کی ہدایت کاری میں بننے والی امریکن کامیڈی ڈراما فلم ’’انورہ‘‘ پہلی بار کانز فلم فیسٹیول میں دکھائی گئی تھی۔

اس میں روسی اداکار یوری بوریسووف نے اس فلم میں ’’گارڈ‘‘ کا کردار ادا کیا ہے، روسی اداکار کا نام فلم میں آئیگور رکھا گیا ہے۔

دوسری جانب فلسطینی دستاویزی فلم ’’نو لینڈ‘‘ کو بھی آسکر کیلئے نامزد کیا گیا ہے، اس دستاویزی فلم کی کہانی مقبوضہ مغربی کنارے سے تعلق رکھنے والے فلسطینی نوجوان عدرا کے گرد گھومتی ہے جو اسرائیلی فوج کے قبضے کے خلاف مزاحمت کر رہا ہے۔

عامر خان اور کرن راؤ کی فلم ’لاپتا لیڈیز‘ آسکر کی دوڑ سے باہر

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں