ماسکو میں اسلحہ گودام میں احتیاطی اقدامات کی خلاف ورزی کے باعث آگ لگ گئی جس کے بعد ڈپو میں دھماکے ہوگیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی دارالحکومت ماسکو کے مشرقی علاقے میں اسلحہ گودام میں آگ لگنے کے بعد دھماکے ہوئے، اسلحہ گودام میں آگ کے بعد اطراف کے کئی دیہات خالی کرا لیے گئے۔
رپورٹ کے مطابق ماسکو کے ولادیمیر ریجن میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے، کہا جارہا ہے کہ سائٹ روسی فوج کے لیے گولہ بارود کی ایک اہم جگہ ہے۔
روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ اسلحہ گودام میں احتیاطی اقدامات کی خلاف ورزی کے باعث آگ لگی، اسلحہ گودام میں آگ سے جانی نقصان نہیں ہوا۔
دوسری جانب روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسلحہ گودام میں آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں، اس کے علاوہ واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیشن تشکیل دے دیا گیا ہے۔