پیر, اکتوبر 28, 2024
اشتہار

روسی فیڈریشن کونسل کی چیئر پرسن آج سینیٹ سے خطاب کریں گی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : روسی فیڈریشن کونسل فیڈرل اسمبلی کی چیئرپرسن ویلنٹینا مٹوینکو آج سینیٹ سے خطاب کریں گی۔

تفصیلات کے مطابق سینٹ اجلاس کا چھ نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے، اجلاس کا اغاز اسلامی جمہوریہ پاکستان اور روسی فیڈریشن کے قومی ترانوں سے ہوگا۔

سینیٹ کے چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی کی خیر مقدمی کلمات پیش کریں گے، جس کے بعد روسی فیڈریشن کونسل کی فیڈرل اسمبلی کی چیئر پرسن ویلنٹینا مٹوینکو سینیٹ کے اجلاس کی خصوصی نشست سے خطاب کریں گی۔

- Advertisement -

ویلنٹینا میٹو ینکو آج شام ساڑھے چار بجے شام سینیٹ کے اجلاس سے خطاب کریں گی۔

خیال رہے روسی فیڈرل کونسل کی فیڈرل اسمبلی کی چیئر پرسن کل پاکستان پہنچی تھیں، دورے کے دوران روسی وفد چیئر پرسن فیڈرل اسمبلی برائے فیڈریشن کونسل کی سربراہی میں اعلی حکام سے ملاقات کرے گا۔

روسی وفد صدر مملکت، وزیراعظم اسپیکر اور چیئرمین سینٹ سے ملاقات کرے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں