اشتہار

روسی اور شمالی امریکی طیارے آمنے سامنے

اشتہار

حیرت انگیز

روسی بمبار طیارے اور شمالی امریکی فضائیہ کے طیارے فضا میں آمنے سامنے آگئے۔ امریکی فضائیہ کا دعویٰ ہے کہ اس نے روسی بمباروں کا راستہ روک دیا۔

نارتھ امریکن ایرو اسپیس ڈیفنس کمانڈ (NORAD) نے کہا کہ روسی اسٹریٹجک بمبار اور لڑاکا طیاروں کو شمالی امریکا کی فضائی دفاعی افواج نے اس وقت آگے بڑھنے سے روک لیا جب وہ الاسکا کے قریب بین الاقوامی فضائی حدود پر پرواز کر رہے تھے۔

14 فروری کو مشترکہ یو ایس-کینیڈین مرکز نے ایک بیان میں کہا کہ روسی طیارہ جس کی پیر کو شناخت کی گئی تھی امریکی یا کینیڈا کی فضائی حدود میں داخل نہیں ہوا۔

- Advertisement -

بیان کے مطابق "NORAD نے اس روسی سرگرمی کا اندازہ لگاتے ہوئے دو F-16 لڑاکا طیاروں کے ذریعے روسی طیارے کو روکا۔”

"NORAD معمول کے مطابق غیر ملکی طیاروں کی نقل و حرکت پر نظر رکھتا ہے اور ضرورت پڑنے پر ردعمل دیتا ہے۔”

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں