اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

بچی کی ویڈیو دیکھ کر لوگ دنگ رہ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو: روس کی 12 سالہ بچی نے مکوں سے درخت کو گرا دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر ایک 12 سالہ بچی کی پرانی ویڈیو نے بڑے بڑے باکسرز کے ہوش اڑا دیئے ہیں جو اپنی ماہرانہ باکسنگ سے سب کر متاثر کر رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر یہ پرانی ویڈیو ایک بار پھر وائرل ہو رہی ہے جس میں 12 سال کی ایونیکا نے درخت پر تیز تیز ’مُکے‘ مار اس کے ٹکڑے کر ڈالے۔

رپورٹ کے مطابق ایونیکا کی کامیابی کے پیچھے اس کے والد رستم ساڈو کا بہت بڑا ہاتھ ہے جو اسے باکسر بنانا چاہتے ہیں۔ طاقتور بچی ایونیکا کے والد کئی سالوں سے بطور باکسنگ ٹرینر کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

علاوہ ازیں ایونیکا 3 سال کی عمر سے باکسنگ کی پریکٹس کررہی ہیں اور انہیں دنیا کی طاقتور لڑکی بھی کہا جاتا ہے۔

12 سالہ ایونیکا نے اپنی صلاحیتوں سے سب کو دنگ کر دیا ہے اور اس کی خواہش ہے وہ باکسر بن کر اپنے والد کا نام روشن کرے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں