پیر, دسمبر 2, 2024
اشتہار

یوکرین جنگ میں روسی کمپنیوں کو ریکارڈ منافع

اشتہار

حیرت انگیز

عالمی ادارے اسٹاک ہوم پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے روسی ہتھیاروں کی تیاری سے متعلق اہم انکشافات کیے ہیں۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق روپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ روس یوکرین جنگ کےلیےہتھیاروں کی تیاری میں نیٹو سے آگے ہے۔

روس کے 10 گنا دفاعی بجٹ کے باوجود نئی رپورٹ میں انکشافات سامنے آئے ہیں کہ روسی دفاعی اداروں کی آمدنی گزشتہ سال کی نسبت زیادہ تھی۔ روسی دفاعی اداروں نے مغربی ممالک کی نسبت اپنی پروڈکش بڑھا دی ہے۔

- Advertisement -

اسٹاک ہوم پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے دنیا کی 100دفاعی کمپنیوں پر رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ روسی دفاعی فرموں کی آمدنی میں 40 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکا اور یورپی دفاعی اداروں کی آمدنی میں 2.5 فیصد اور 0.2 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں