اشتہار

روسی شہری نے گھر میں ہی 100 کلومیٹر کی دوڑ مکمل کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو : ہلاکت خیز وائرس کے باعث گھر میں محصور روسی کھلاڑی نے اپنے بستر کے گرد ہی 100 کلومیٹر کی دوڑ پوری کرلی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں اس وقت کورونا وائرس نے خوف و ہراس پھیلایا ہوا ہے، مہلک ترین وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کےلیے تمام ممالک میں لاک ڈاؤن جاری ہے۔

گھروں میں محصور شہریوں نے اپنی بوریت دور کرنے کےلیے تفریح کے مختلف کام اپنے گھروں میں ہی انجام دے رہے ہیں، لیکن روسی شہری نے ریس کی 9 ماہ کی تیاری کو آزمانے کےلیے اپنے بستر کے گرد ہی دوڑ لگانا شروع کردی اور 62 میل کی دوڑ مکمل کرلی۔

- Advertisement -

دیمیتری یوکوخینی نامی روسی کھلاڑی نے ریس میں حصّہ لینا تھا تاہم وائرس کے باعث دوڑ منسوخ ہوگئی جسے پورا کرنے کےلیے روسی کھلاڑی نے بستر کے گرد ہی دوڑنا شروع کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ کھلاڑی گزشتہ نو ماہ سے افریقی ملک مراکش میں ہونے والی 155 میل طویل دوڑ کی تیاری کررہے تھے لیکن جب وبا پھیلنا شروع ہوئی دنیا بھر میں لاک ڈاؤن ہوگیا اور دوڑ بھی منسوخ ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی دوڑ کو کلائی پر بندھی ہوئی فٹ نیس بریسلٹ سے مانیٹر کیا اور ہر گھنٹے بعد انسٹارگام ویڈیو کے ذریعے اپنی کارکردگی بتاتے رہے۔

کورونا وائرس: شہری اپنے اپارٹمنٹ میں ہی 50 کلومیٹر کی میراتھن مکمل کرلی

غیر ملکی خبر رساں ادارے کاکہنا ہے کہ روسی کھلاڑی نے 100 کلومیٹر کی دوڑ 10 گھنٹے 19 منٹ میں طے کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں