جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

روسی خام تیل لانے والا بحری جہاز تیل منتقلی کے بعد کراچی پورٹ سے روانہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : روسی خام تیل لانے والابحری جہاز تیل منتقلی کے بعد کراچی پورٹ سے روانہ ہوگیا، پیور پوائنٹ بحری جہاز پہلی بار روسی خام تیل پاکستان لایا تھا۔

تفصیلات کے مطابق روسی خام تیل لانے والابحری جہاز تیل منتقلی کے بعد کراچی پورٹ سے روانہ ہوگیا۔

پیور پوائنٹ نامی بحری جہازکراچی بندر گاہ سے رات 2 بجکر 25 منٹ پر روانہ ہوا، پیور پوائنٹ بحری جہاز پہلی بار روسی خام تیل پاکستان لایا تھا۔

- Advertisement -

پورٹ زرائع نے بتایا کہ پیور پوائنٹ سے 45142 میٹرک ٹن خام تیل پی آرایل ٹینکس میں منتقل کیا گیا تھا تاہم روسی خام تیل کا دوسرا جہاز آئندہ ہفتے کراچی بندرگاہ پہنچے گا۔

یاد رہے 11 جون 2023 کو کُل ایک لاکھ ٹن روسی خام تیل میں سے 45 ہزار ٹن کراچی بندرگاہ پر پہنچا تھا، جس کی درآمدی ادائیگی چینی یوآن میں کی گئی جبکہ 12 جون کو روسی ایل پی جی گیس کے 10 کنٹینرز طور خم کے مقام پر پاک افغان سرحد کے راستے پاکستان پہنچے تھے، جس کی درآمدی ادائیگی چینی یوآن میں کی گئی تھی۔

واضح رہے کہوزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار روس سے سستاتیل پاکستان پہنچاہے، روس سے درآمدشدہ تیل سےجلدعوام مستفیدہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں