بدھ, دسمبر 11, 2024
اشتہار

آزاد فلسطینی ریاست سے ہی مشرقِ وسطیٰ میں امن ہوگا، روس

اشتہار

حیرت انگیز

روس نے کہا ہے کہ آزاد فلسطینی ریاست کا قیام سے ہی مشرقِ وسطیٰ میں امن قائم ہو سکتا ہے۔

روسی وزیرخارجہ نے بیان میں کہا کہ ایک آزاد فلسطینی ریاست کا قیام مشرق وسطیٰ میں امن لاسکتی ہے آزاد فلسطینی ریاست کا قیام تنازعات کےخاتمےکی ضمانت ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہو گا اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پوری دنیا کو لپیٹ میں لےسکتی ہے۔

- Advertisement -

وزیر خارجہ نے خبردار کیا کہ حالات کے ہاتھ سے نکلنے سے پہلے مزید کشیدگی کو روکنا ہو گا۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو پر دباؤ ڈالا ہے کہ وہ مشرق وسطیٰ کے بڑھتے ہوئے بحران کو ختم کرنے کے لیے آزاد فلسطینی ریاست کی مخالفت چھوڑ دیں۔

الجزیرہ کے مطابق امریکی نشریاتی ادارے اے بی سی کو انٹرویو میں صدر بائیڈن نے کہا کہ میں ان کے [نیتن یاہو] کے موقف سے متفق نہیں ہوں اور دو ریاستی حل کی ضرورت ہے۔

ولی عہد محمد بن سلمان بھی واضح کر چکے ہیں کہ سعودی عرب فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا ہے، فلسطینی عوام کے حقوق کیلیے آواز اٹھاتے رہیں گے۔

سعودی ولی عہد نے کہا کہ فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے مراسم قائم نہیں ہو سکتے، سعودی عرب دو ریاستی منصوبے کی حمایت جاری رکھے گا۔

انہوں نے مطالبہ کیا ککہ عالمی برادری مسلہ فلسطین کے حل کو یقینی بنائے، سعودی عرب دنیا میں قیام امن کیلیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں