ماسکو : روسی فٹبال ٹیم کے تمام کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا، گول کیپر کے کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد احتیاطی طور پر تمام کھلاڑیوں کے ٹیسٹ کرائے گئے تھے۔
تفصیلات کے مطابق گول کیپر کے کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد روس کی قومی فٹبال ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کا کورونا وائرس ٹیسٹ کروایا گیا۔
اس حوالے سے یو ای ایف اے نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تمام کھلاڑیوں کا کوویڈ19ٹیئسٹ کرالیے گئے ہیں اور سب کھلاڑیوں کی ٹیسٹ رپورٹ منفی آئی ہے۔
واضح رہے کہ 24فٹبالرز ماسکو میں 14اکتوبر سے شروع ہونے والی یوئیفا نیشنس لیگ میں ہنگری کیخلاف آئندہ میچ کیلئے ٹریننگ کر رہے ہیں۔
روسی ٹیم کے گول کیپر گیلرمے ماریناٹو اور دفاعی کھلاڑی زہکیہ کورونا ٹیسٹوں کے بعد وائرس میں مبتلا پائے گئے تھے، جس کے پیش نظر انتطامیہ نے تمام کھلاڑیوں کے ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔