ہفتہ, اپریل 19, 2025
اشتہار

’ایک مسخرہ روس پر پابندیوں کے نئے راؤنڈ کی بات کر رہا ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زخارووا نے کہا یورپ میں لوگوں کے پاس جلانے کو گیس نہیں، ایسے میں ایک مسخرہ روس پر پابندیوں کے نئے راؤنڈ کی بات کر رہا ہے۔

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زخا رووا نے دبنگ بیان جاری کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ یورپ میں لوگوں کے پاس نہانے کو پانی نہیں، گھروں میں جلانے کو گیس نہیں، کاروں میں پٹرول نہیں اور ابھی بھی ایک مسخرہ روس پر پابندیوں کے نئے راؤنڈ کی بات کر رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے ایک بریفنگ میں کہا کہ اہم شہری بنیادی ڈھانچے پر کسی بھی حملے پر روس کا ردعمل سخت ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ کیف کی تازہ ترین کارروائیاں بدترین دہشتگرد انداز میں کی جا رہی ہیں، کیف حکومت کا ہدف مغربی ہینڈلرز سے وسائل اور رقم کی شکل میں مسلسل ہینڈ آؤٹ حاصل کرنا ہے اور اس کے لیے انہوں نے ہر اس چیز کو تباہ کرنے کی حکمت عملی اختیار کی جو انہیں اپنے مقصد کو حاصل کرنے سے روکتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں