بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

کرونا وبا کے دوران روسی حسینہ کی پاکستان کی سیر، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : روسی حسینہ کو پاکستان کی خوبصورتی بھاگئی، کرونا وبا کے دوران لوگ گھروں میں بیٹھے ہیں لیکن علینہ پاکستان کی سیر کو پہنچ گئیں۔

کرونا وائرس کی مہلک ترین وبا کے دوران تقریباً پوری دنیا اپنی حفاظت کےلیے گھروں میں بیٹھی ہے لیکن ایک روسی حسینہ پاکستان کی سیر کو چلی آئی۔

علینہ نامی روسی لڑکی نے اسلامی تعلیمات پڑھیں تو ایسی متاثر ہوئیں کہ اسلام قبول کرلیا اور اسلام کے نام پر بننے کی وجہ سے علینہ کو پاکستان سے خاص محبت ہے اسی لیے وہ کرونا کی وبائی صورتحال کے دوران بھی یہاں چلی آئی۔

روسی سیاح کو زندہ دلوں کا شہر لاہور ایسا بھایا کہ کئی روز تک یہاں رک کر گلی گلی سیر کرتی رہیں اور پاکستان و پاکستانیوں کی محبت کی گرویدہ ہوکر بار بار مملکت خداداد پاکستان آنے کا اعلان کردیا۔

علینہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اسے اتنی محبت ملی کہ اگر کوئی معقول پاکستانی نے اسے شادی کی پیش کش کی تو وہ اسے قبول بھی کرسکتی ہیں۔

روسی حسینہ نے مزید کہاکہ پاکستان میں جو محبت انہیں ملی وہ اس محبت و خلوص کا تصور بھی نہیں کرسکتی تھیں۔

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں