ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

روسی ہیلی کاپٹر پراسرار طور پر لاپتہ، 22 افراد سوار تھے

اشتہار

حیرت انگیز

روس کا ایک ہیلی کاپٹر لاپتا ہوگیا، ایم آئی ایٹ ہیلی کاپٹر میں عملے کے 3 افراد علاوہ دیگر 19 افراد سوار تھے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ ہیلی کاپٹر مشرقِ بعید میں آتش فشاں وچکازیٹز کے نزدیک واقع فوجی اڈے سے روانہ ہوا تھا، مقررہ وقت پر اِس نے اپنی منزل پہنچ کر رپورٹ نہیں کیا۔

سال 1960 کی دہائی میں ڈیزائن کیا جانے والا ایم آئی بی ایٹ روسی ہیلی کاپٹر خصوصی طور پر روس کے اندر پرواز کے لیے تیار کیا گیا تھا۔

یہ ہیلی کاپٹر روس کے مشرقِ بعید کے حصے میں جزیرہ نما کامچیٹکا کے نزدیک لاپتا ہوا۔ اس سے قبل ایسا ہی ایک روسی ہیلی کاپٹر 12 اگست 2021کو کامچیٹکا کے علاقے میں تباہ ہوا تھا اور اس حادثے میں 16 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

 Kamchatka
ہیلی کاپٹر حادثہ : سال 2021میں کامچٹکا میں وچکازیٹز آتش فشاں کی فائل فوٹو

واضح رہے کہ کامچیٹکا روس کے مشرقِ بعید کے حصے میں ایک مقبول تفریحی مقام ہے، یہ علاقہ ماسکو کے مشرق میں 6 ہزار کلومیٹر اور امریکی ریاست الاسکا کے مغرب میں 2 ہزار کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

علاوہ ازیں روس نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یوکرین کی جانب سے روسی علاقے بلگورود پر حملے کی مذمت کرے، سرگئی لاوروف نے روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات کے مخالفین کو سنگین نتائج سے خبردار کردیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں