پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

روسی صدر کو ’قاتل‘ کہنے پر سرکاری ٹی وی کی صحافی گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

روس میں سرکاری ٹیلی ویژن کی خاتون صحافی کو صدر ولادیمیر پیوٹن پر تنقید کرنے کے جرم میں گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مرینا نامی خاتون صحافی نے اتوار کے روز یوکرین پر حملہ کرنے کے فیصلے پر تنقید کی تھی جس پر پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔

خاتون صحافی پر روسی فوج کو بدنام کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے تاہم حکام کی جانب سے مزید کوئی تفصیل نہیں بتائی گئی۔

- Advertisement -

مرینا کے قریبی دوست نے ٹیلی گرام پر پوسٹ کی کہ انہیں گرفتار کرلیا گیا۔ خاتون صحافی کے وکیل نے بھی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔

زیرِ نظر تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو پولیس اہلکار مرینا کو پکڑ کر پولیس وین کی جانب لے جا رہے ہیں۔ انہیں کہاں رکھا گیا ہے اس متعلق کسی کو علم نہیں۔

خاتون صحافی نے یوکرین پر روسی حملوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے روسی صدر کو ’قاتل‘ اور فوج کو ’فاشسٹ‘ قرار دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں