بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

گھر پر پولیس کا چھاپہ، روسی خاتون صحافی نے احتجاجآ خود سوزی کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو: روس سے تعلق رکھنے والی خاتون صحافی نے گھر پر پولیس چھاپے کے بعد خود کو جلا کر مار ڈالا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق جمعے کے روز نزہینے نووگوروڈ شہر میں واقع وزارت داخلہ کے دفتر کے باہر خاتون صحافی نے احتجاج کرتے ہوئے خود پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا لی۔

رپورٹ کے مطابق کوزا پریس سے وابستہ صحافی ایرینا سلووینا کے گھر ایک روز قبل پولیس نے چھاپہ مارا اور گھنٹوں تک تلاشی لی تھی جس پر انہوں نے حکومت کے سامنے احتجاج کیا تھا۔

اپنی فیس بک پوسٹ میں ایرینا نے لکھا تھا کہ ’میری موت کی ذمہ داری ریاست پر ہوگی‘۔

اپوزیشن جماعتوں نے خاتون صحافی کے گھر پر پولیس کے چھاپے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت سے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔

خاتون صحافی نے فیس بک پر جاری اپنے بیان میں کہا تھا کہ ’پولیس اہلکاروں نے میری ساری کتابیں، لیپ ٹاپ، موبائل اور الیکٹرانک کی اشیاء قبضے میں لے لیں جبکہ وہ اپنے ساتھ بیٹی کا لیپ ٹاپ اور شوہر کا موبائل فون بھی لے گئے‘۔

دوسری جانب روس کی تحقیقاتی کمیٹی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ خاتون کی خودسوزی کا نوٹس لے لیا ہے، مرنے والی خاتون کا نام سلوینا نہیں تھا۔

تحقیقاتی کمیٹی نے تصدیق کی کہ خاتون صحافی کے گھر ایک روز قبل پولیس نے چھاپہ مارا تھا کیونکہ وہ ایک کیس کی عینی شاہد تھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں