تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

یوکرین جنگ: ایک اور روسی جنرل ہلاک، یوکرینی حکام کا دعویٰ

یوکرینی وزارت دفاع نے جوابی حملوں میں ایک اور روسی جنرل کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کردیا، روسی حکام نے اب تک تصدیق یا تردید نہیں کی۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق روس یوکرین جنگ میں آئے روز سیکڑوں فوجی دونوں اطراف سے ہلاک ہورہے ہیں تاہم یوکرین کی جانب سے روس کے زیادہ فوجی مارنے کا دعویٰ کیا جارہا ہے۔

یوکرین کے حملے میں ایک روسی کمانڈر میجر جنرل آندرے ہلاک ہوچکے ہیں، اب یوکرین نے ایک اور روسی کمانڈر میجرم جنرل وائٹیلی گیرااسیموف کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔

یوکرینی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی فوج کے میجر جنرل وائٹیلی گیراسیموف خارکیف میں لڑائی کے دوران مارے گئے، ان کے ہمراہ دیگر افسر اور اہلکار بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

میجر جنرل وائٹیلی گیراسیموف کی ہلاکت سے متعلق روس نے اب تک کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

امریکا نے دعویٰ کیا ہےکہ یوکرین کی حالیہ جنگ میں روس کے اب تک 2 سے4 ہزار فوجی ہلاک ہوچکے ہیں، امریکی حکام کا کہنا ہے کہ روسی فوجیوں کی اموات کی یہ تعداد خفیہ ایجنسی اور دیگر ذرائع سے حاصل ہوئی ہے۔

یوکرین جنگ : صدر پیوٹن کے قریبی ساتھی جنرل آندرے ہلاک

خیال رہے کہ ایک ہفتہ قبل 47 سالہ روسی جنرل آندرے یوکرین میں ایک اسپیشل آپریشن کے دوران میں مارے گئے تھے، جو سیونتھ ایئربورن ڈویژن کے سربراہ تھے۔

Comments

- Advertisement -