ایپل نے روس کو آئی فون کی مصنوعات فروخت کرنے پر پابندی عائد کی تو روسی شہریوں نے جواباً ‘آئی پیڈ’ توڑنا شروع کردئیے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین پر روسی حملے کی مذمت کرتے ہوئے امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے روس اپنی مصنوعات روس کو فروخت کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔
امریکی ٹیکنالوجی کمپنی کی پابندی کے جواب میں روسی شہریوں نے اپیل کی مصنوعات توڑنا شروع کردیں۔
ٹوئٹر پر روسی شہری کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ آئی پیڈ کو ہتھوڑے کی مدد سے توڑتا ہوا نظر آرہا ہے۔
More fallout from Apple's decision to stop selling its products in Russia
"Here's our response to American sanctions! We don't fear you! We'll live without your nice 'pretty' things!" pic.twitter.com/MDFzSqAyva
— Francis Scarr (@francska1) March 2, 2022
30 سیکنڈ کی ویڈیو میں روسی شہری نے کہا کہ اپیل کی پابندی پر روسی شہریوں کا جواب یہ ہے، ہمیں تمہاری مصنوعات کی ضرورت نہیں ہے، ہم ان ڈیوائسز کے بغیر بھی زندہ رہ سکتے ہیں’۔
ویڈیو میں روسی شہری کا کمسن بیٹا بھی نظر آرہا ہے جو اپنے والد کی طرح آئی پیڈ پر اپنا غصّہ نکالتا ہے۔
ویڈیو کو اب تک 17 لاکھ سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں جب کہ سیکڑوں صارفین ویڈیو پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔
ایک صارف نے کہا کہ ‘کیا واقعی آئی پیڈ توڑنے سے اپیل پر کوئی فرق پڑے گا، اپیل کو پہلے ہی اس آئی پیڈ کی رقم وصول کرچکا ہے’۔
It really hurts Apple to see them destroy that iPad they ALREADY PAID FOR. pic.twitter.com/2P2s3q4oGa
— Teapot Dome was Amateur Hour!🇺🇦 (@HarrenGWarding) March 2, 2022