تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

آرمینیا اور آذربائیجان جنگ؛ روسی ہیلی کاپٹر مار گرایا گیا

روس کا فوجی ہیلی کاپٹر آرمینیا میں آذربائیجان کے سرحدی علاقے میں مار گرایا گیا۔

روسی میڈیا کے مطابق ملٹری ہیلی کاپٹر ایم آئی 24 کو سرحدی علاقے میں نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں عملے میں 2 افراد ہلاک جب کہ تیسرا زخمی ہو گیا۔

وزارت دفاع نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ہیلی کاپٹر کو ایک شخص نے پورٹ ایبل ایئرڈیفنس سسٹم کے ساتھ نشانہ بنایا۔

وزارت دفاع نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر کو یرمخ گاؤں کے پاس گیارہ بجے کے قریب اس وقت گرایا گیا جب وہ آرمینیا میں روس کے فوجی اڈے کے ایک قافلے کے ساتھ تھا۔

اس واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب آذربائیجان اور آرمینیا میں تین ہفتوں سے جاری جنگ میں گزشتہ اتوار سے شدت آگئی ہے۔

ترکی نے اٹھائیس سال بعد آذربائیجان کے مقبوضہ علاقے شُوشا کی آرمینی قبضے سے رہائی پر مسرت کا اظہار کیا اور ہرمشکل میں ساتھ دینے کا بھی عزم ظاہر کیا تھا۔

ترکی کے قومی اسمبلی کے اسپیکر مصطفیٰ شن توپ نے فتح شُوشا کے لیے جاری کردہ پیغام میں کہا کہ شُوشا آذربائیجان کا ہے، اللہ مبارک کرے، شن توپ نے بیان میں آذربائیجان کے صدر الہام علییف کے اس بیان کی بھی یاد دہانی کروائی جس میں انہوں نے کہا ہے کہ اٹھائیس سال بعد شوشا میں اذان کی آواز گونجے گی۔

Comments

- Advertisement -