روس کی جانب سے یوکرین کے شہر زپوریژے پر فضائی حملہ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک، 18 زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یوکرینی حکام کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ روس نے 2 گائیڈڈ بموں سے رہائشی علاقے پر فضائی حملہ کیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق روسی فضائی حملے سے اپارٹمنٹ اور گاڑیوں میں آگ لگ گئی، حملے کے مقام پر امدادی سرگرمیاں شروع کردی گئی ہیں۔
دوسری جانب سوئس صدر نے یوکرین بحران کے حل میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی ہے۔
روسی خبر رساں ادارے کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان میں سوئزر لینڈ کی صدر کیرن کیلر نے کہا کہ انہوں نے یوکرینی صدر زیلنسکی کے ساتھ ٹیلی فونک رابطے کے دوران طویل المدتی انسانی اور تعمیر نو کے منصوبوں میں حصہ ڈالنے کی خواہش اور سوئزرلینڈ کی جاری حمایت کا یقین دلایا ہے۔
واضح رہے کہ روس یوکرین جنگ کو1 ہزار سے زائد دن گزر چکے ہیں، اس دوران روس نے یوکرین کے ڈونیٹسک علاقے کے قصبے کورخوف پرقبضہ کر لیا ہے۔
روسی وزارت دفاع کے مطابق کورخوف پر کنٹرول سے یوکرینی فوجیوں کی لاجسٹک سپورٹ ختم کر دی جب کہ گزشتہ روزایک روسی جوہری پلانٹ پریوکرینی حملے کو پسپا کر دیا۔
یوکرین نے بھی روس سے داغے گئے کروز میزائل کو تباہ کرنے کا دعویٰ کر دیا۔ یوکرینی وزارت دفاع کے مطابق روس سے داغے گئے 128 ڈرونز میں سے 79 کو مار گرایا۔
غزہ، حماس نے 2 اسرائیلی فوجیوں کو جہنم واصل کردیا
یوکرین کی فوج نے مغربی روس کے کرسک علاقے میں نیا حملہ شروع کر دیا ہے جس پر روس نے دعویٰ کیا ہے کہ کرسک میں 24گھنٹے کے دوران یوکرین کے 340 فوجی مارے گئے۔ کرسک میں یوکرین کے مگ 29 طیارے کو بھی مار گرایا۔