تازہ ترین

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

‘روسی تیل پر پابندی عالمی منڈی میں تباہ کن ثابت ہوگی’

ماسکو : روسی نائب وزیر اعظم نے یورپی رہنماؤں کے بیانا پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ تیل پر پابندی کے باعث عالمی منڈی میں تباہ کن اثرات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کے نائب وزیر اعظم الیگزینڈر نوواک نے بورس جانسن اور دیگر یورپی رہنماؤں کے روسی تیل پر پابندی کے بیانات پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ روس مغرب پر انحصار نہیں کرتا اور وہ اپنی سپلائی کو کسی اور جگہ سے “روٹ” کر سکتا ہے مگر روسی تیل پر پابندی سے عالمی منڈی پر تباہ کن اثرات پڑیں گے اور تیل کی قیمتیں 300 ڈالر فی بیرل تک پہنچ جائیں گی۔

نوواک نے صحافیوں کو بتایا کہ یورپی حکام ایک بار پھر اپنی توانائی کی پالیسی کی حالیہ خرابیوں کا سارا الزام روس پر ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں، اگر یورپی مارکیٹ سے روسی تیل پر انحصار کم کیا جاتا ہے تو بھی یورپ کو روسی تیل کے علاوہ دوسرا تیل فراہم کرنے میں 1 برس لگے گا۔

Comments

- Advertisement -