بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

روس کو تیل پر بڑا دھچکا

اشتہار

حیرت انگیز

روس کو تیل کی برآمدات میں بڑا دھچکا لگ گیا۔ ایک ماہ میں برآمدات قریباً نصف ہو گئی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بین الاقوامی توانائی ایجنسی کا کہنا ہے فروری میں روس کی تیل کی برآمدات میں 42 فیصد کمی واقع ہوئی۔

توانائی ایجنسی کے مطابق مغربی طاقتوں کی جانب سے روس پر پابندیاں سخت کرنے کے باعث فروری میں روسی تیل کی برآمد سے ہونے والی آمدنی میں گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً نصف کمی واقع ہوئی ہے۔

یورپی یونین کی جانب سے گروپ آف سیون اور آسٹریلیا کے ساتھ طے شدہ قیمت کی حد مقرر کی جانے سے روسی پیٹرولیم مصنوعات پر پابندی عائد کرنے کے بعد روس نے گزشتہ ماہ تیل کی برآمدات سے 11.6 بلین ڈالر کمائے۔

یہ جنوری کے حساب سے 14.3 بلین ڈالر کم ہے اور پچھلے سال فروری کے 20 بلین ڈالر سے 42 فیصد کم ہے۔
دولت مند ممالک کو مشورہ دینے والی IEA کے مطابق روس عالمی منڈیوں میں "تقریباً اتنی ہی” مقدار میں تیل بھیج رہا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں