ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

روس کی بڑی آئل کمپنی کے سربراہ ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

روس میں آئل پیدا کرنے والی بڑی کپمنی کا سربراہ عمارت سے گرِ کر ہلاک ہو گیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کی دوسری سب سے بڑی تیل پیدا کرنے والی کمپنی لوکوئیل کے چیئرمین راول میگنوف دارالحکومت ماسکو میں اسپتال کی کھڑکی سے گرِ کر موت ہلاک ہو گئے۔

یہ واقعہ تاجروں کی اچانک نامعلوم اور پراسرار اموات کے سلسلے کی تازہ ترین کڑی ہے۔

روسی میڈیا نے جمعرات کو رائٹرز نیوز ایجنسی کی رپورٹوں کی تصدیق کی ہے کہ 67 سالہ شخص عمارت سے گر کر موت کے منہ میں چلا گیا لیکن اس کے گرنے کے اردگرد کے حالات واضح نہیں تھے۔

انٹرفیکس نیوز ایجنسی نے ایک باخبر ذریعے کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ آج صبح میگنوف سنٹرل کلینیکل اسپتال کی کھڑکی سے گرے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

روزنامہ آر بی سی بزنس سے بات کرتے ہوئے پولیس ذرائع نے بتایا کہ میگنوف اسپتال کی چھٹی منزل کی کھڑکی سے گرے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں