تازہ ترین

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

روس کا لاپتہ مسافر طیارہ مل گیا، جہاز میں‌ سوار 19 مسافروں‌ کے ساتھ بڑا معجزہ ہوا

ماسکو: سائبیریا کے ریڈار سے غائب ہونے والا روسی مسافر طیارہ کا حادثے سے بال بال بچ گیا۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کے روز پرواز بھرنے والا مسافر طیارے انتونو این -28 کا اڑان بھرنے کے بعد  کنٹرول روم سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔

متعلقہ حکام نے جب ریڈار دیکھا تو یہ اُس میں ظاہر نہیں ہوا، جس کے بعد اس کی تباہی کا خدشہ ظاہر کیا گیا کیونکہ عام طور پر جہاز ریڈار سے غائب ہو یا کنٹرول روم سے رابطہ منقطع ہو تو جہاز کے ساتھ حادثہ پیش آتا ہے۔

حکام تو تھوڑی دیر بعد اطلاع ملی کہ پائلٹ نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بہت مشکل سے ہنگامی لینڈنگ کی اور طیارے کو ایئرپورٹ پر اتارا، اس مسافر طیارے میں 19 مسافر سوار تھے، جو محفوظ رہے۔

مزید پڑھیں: روس کا ایک اور مسافر طیارہ لاپتہ

محکمہ ہوا بازی نے جہاز کو تلاش کرنے کے لیے ہیلی کاپٹر کو بھیجا تو یہ طیارہ نظر آیا، جس کے بعد تمام مسافروں کو ریسکیو کیا گیا، ڈاکٹرز کے مطابق تمام مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے اور انہیں معمولی چوٹیں آئیں۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روس کی چھوٹی فضائی کمپنی علاقائی پروازیں چلاتی ہے، یہ جہاز بھی سائبیریا کے شہر کیڈروی سے ٹومسک کی طرف جاتے ہوئے لاپتہ ہوا تھا۔

Comments

- Advertisement -