21.7 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

طیارہ غلطی سے دریا میں لینڈ کر گیا

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو: سوویت دور کا روسی طیارہ Antonov-24 غلطی سے ایئرپورٹ کے قریب جمے ہوئے دریا کی سطح پر لینڈ کر گیا۔

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ٹرانسپورٹ پراسیکیوٹرز نے بتایا کہ طیارے میں 30 مسافر سوار تھے، دریا کی سطح پر لینڈنگ پائلٹ کی غلطی کی وجہ سے ہوئی۔

پراسیکیوٹرز کے مطابق لینڈنگ کے دوران طیارہ اور اس میں سوار تمام مسافر محفوظ رہے۔

- Advertisement -

ترجمان مشرقی سائبیرین ٹرانسپورٹ پراسیکیوٹر نے اپنے بیان میں بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق واقعے کی وجہ طیارے کے پائلٹ اور عملے کی غلطی تھی۔

پراسیکیوٹرز نے دریا کی سطح پر لینڈ کرنے والے Antonov-24 کی تصویر بھی جاری کر دی۔ انہوں نے بتایا کہ تمام مسافر خیریت سے ہیں۔

روسی طیارہ غلطی سے جمے ہوئے دریا کی سطح پر لینڈ کر گیا

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں