جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

روسی صدر نے دنیا کو خوراک کے بحران سے بچانے کا حل بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کا کہنا ہے کہ اگر مغربی ممالک روس پر لگائی گئی پابندیاں اٹھالیں تو دنیا خوراک کے بحران سے بچ سکتی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا اطالوی وزیراعظم ماریو دراغی سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں دونوں رہنماوں کے درمیان مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، روسی صدر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا دنیا بھر میں خوراک کی قلت ہماری وجہ سے نہیں ہے، لیکن اگر مغربی ممالک ہم پر سے پابندیاں ختم کردی تو ہم اس قلت کو ختم کرنے میں مدد کیلئے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ زرعی مصنوعات کو عالمی منڈی تک پہنچانے میں مشکلات کا الزام روس پر لگانا بے بنیاد ہے، یہ مسائل پیداوار میں کمی، کرونا وبا اور سپلائی چین میں رکاوٹوں کی وجہ سے درپیش ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا ولادیمیر پیوٹن عالمی بھوک کو بطور ہتھیار استعمال کر رہے ہیں؟

روسی صدر نے دنیا بھر میں جاری غذائی قلت کی وجہ امریکہ اور مغربی ممالک کی مالیاتی پالیسیوں کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر روس پر پابندیاں نہ لگائی جاتی تو اس بحران سے بچا جاسکتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ جو ممالک روس کو تنہا کرنے کی کوشش کررہے ہیں دراصل وہ ممالک روس کو نہیں اپنی معیشت کو ہی نقصان پہنچارہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں