تازہ ترین

روسی صدر نے دشمنوں کو خبردار کردیا

ماسکو : صدر پیوتن نے دشمنوں کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ روسی بحریہ دشمن کا پتہ لگانے اور حملہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

روسی صدر ولادی میر پیوتن نے ان خیالات کا اظہار سینٹ پیٹرز برگ میں نیوی ڈے پر منعقدہ پریڈ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا، انہوں نے کہا کہ روسی بحریہ کے حملے سے بچنا نا ممکن ہے کیوں کہ ہماری بحریہ دشمن کا پتہ لگاکر حملہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

صدر پیوتن نے کہا کہ دشمن پانی کے نیچے ہو یا فضا میں روسی افواج ہر قسم کے دشمن کا پتہ لگاکر حملہ کرسکتی ہے جس کا واضح ثبوت برطانوی بحری جہاز پر گرائے گئے انتباہی بم ہیں۔

روسی صدر نے اس سے قبل کہا تھا کہ روس جنگ عظیم سوئم شروع کیے بغیر بھی برطانوی بحری جنگی جہاز کو تباہ کرسکتا ہے۔

روس نے برطانوی بحری جہاز پر بمباری کر دی

روسی بحریہ نے گزشتہ ماہ کریمیا کے سمندر میں داخل ہونے والے برطانوی بحری جہاز کو نکالنے کےلیے انتباہی بم گرانے اور فائرنگ کرنے کا دعویٰ کیا تھا تاہم برطانوی حکام نے روس کے اس دعوے کی تردید کی تھی۔

Comments

- Advertisement -