منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

روسی صدر کا دورہ ایران اور ترکی کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے ترکی اور ایران کے دورے کا فیصلہ کیا ہے۔

کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ روسی صدر ترکی اور ایران کا دورہ ضرور کریں گے لیکن ان دوروں کی حتمی تاریخ کا اعلان فوری طور پر نہیں کیا جارہا۔

انہوں نے کہا کہ روسی صدر یقینی طور پر تہران اور انقرہ جائیں گے لیکن حتمی تاریخوں کا تعین ہونا باقی ہے۔

جمعرات کو ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں امید ظاہر کی کہ ایران، روس اور ترکی کا سربراہی اجلاس بالآخر تہران میں منعقد ہوگا۔

واضح رہے کہ یوکرین روس جنگ کے بعد مشرقِ وسطیٰ، یورپ اور خلیجی ممالک میں نئے تعلقات کی راہ ہموار ہو رہی ہے ایک جانب امریکی صدر جوبائیڈن اسرائیل کے بعد سعودی عرب کا دورہ کر رہے ہیں تو دوسری جانب روسی صدر نے بھی اپنے دوست ممالک کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں