تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

معروف گلوکارہ کے ساتھ پرفارمنس کے دوران حادثہ، ویڈیو دیکھیں

اپنے کام سے سچی لگن ہو تو کوئی بھی حادثہ یا واقعہ آپ کو  روک نہیں سکتا، اسی طرح کا ایک منظر گزشتہ دنوں روس میں دیکھنے کو ملا۔

روسی گلوکارہ یوم نسواں پر ایک کنسرٹ میں پرفارم کررہی تھیں کہ وہ اچانک دس فٹ اونچے اسٹیج سے نیچے گر گئیں جس کے نتیجے میں اُن کے پیر کی ہڈی ٹوٹ گئی۔

گلوکارہ نیچے بیٹھے آکسٹرا (بینڈ) کے پاس آکر گریں، جنہیں میوزیشنز نے سنبھالا تو انہوں نے دوبارہ گانا شروع کردی۔

تیس سالہ گلوکارہ انستاسیا کا کہنا ہے کہ انہیں اسٹیج کا اندازہ نہیں ہوا اور انہوں نے غلطی سے قدم آگے بڑھا دیا جس کی وجہ سے وہ نیچے گر گئیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق گلوکار کو کنسرٹ ختم ہونے کے فوری بعد منتظمین اسپتال لے کر پہنچے جہاں ڈاکٹرز نے اُن کا ایکسرے اور ایم آر آئی کیا۔

ایکسرے رپورٹ آنے پر معلوم ہوا کہ انستاسیا کے پیر کی ہڈی میں فریکچر ہوا، جس کے بعد ڈاکٹرز نے اُن کے پاؤں میں پلاستر باندھ کر گھر واپس بھیج دیا۔

گلوکارہ کا کہنا تھا کہ ’مداح مجھے بہت پیار دیتے ہیں، اُن کے لیے چھوٹی سی قربانی دینا اور تکلیف برداشت  کرنا مجھے اچھا لگا‘۔

انستاسیا نے اپنے مداحوں کے لیے پیغام جاری کرتے ہوئے بتایا کہ اب اُن کی طبعیت پہلے سے بہت بہتر ہے اور وہ چند دن آرام کے بعد دوبارہ کنسرٹ کریں گی۔

منتظمین کا کہنا تھا کہ جب انستاسیا نیچے گریں اور انہوں نے گانا گانے کے سلسلے کو جاری رکھا تو ہم سمجھے کہ شاید اُن کے چوٹ نہیں لگی مگرگانا ختم ہونے کے بعد دیکھا تو وہ شدید تکلیف میں تھیں۔

Comments

- Advertisement -