تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

روسی فوجی ہزاروں فٹ کی بلندی پر پھنس گیا، دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل

ماسکو : روسی فوجی اسکائی ڈائیور ایک ٹریننگ کے دوران اسکائی ڈائیو کرتے ہوئے ساڑھے 6 ہزار فٹ کی بلندی پر ہیلی کاپٹر سے لٹک گیا۔

آپ نے فوجی پریڈ کے دوران دیکھا ہوگا کہ فوجیوں کا ایک دستہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہزاروں فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگاتا ہے اور پھر پیراشوٹ کی مدد سے زمین پر اترتا ہے، لیکن بعض اوقات پیراشوٹ نہ کھلنے کی وجہ سے فوجی اہلکار حادثے کا شکار بھی ہوجاتے ہیں۔

ایسا ہی ایک واقعہ روسی شہر چیٹا میں پیش آیا جہاں ایک فوجی اسکائی ڈائیور ہیلی کاپٹر سے چھلانگ لگاتے ہی مل ایم آئی 8 ہی ملٹری ہیلی کاپٹر میں پھنس گیا، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں اسکائی ڈائیور کو ساڑھے 6 ہزار فٹ کی بلندی پر جھولتے دیکھا جاسکتا ہے۔

مقامی شہری حادثے کا چشم دید گواہ ہےجس نے ہیلی کاپٹر سے کوئی چیز چھولتی ہوئی دیکھی لیکن جب اس نے موبائل کیمرے کو زوم کیا تو یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ وہ ایک فوجی اہلکار تھا۔

عینی شاہد نے فوری طور پر پولیس کو مطلع کیا تاکہ ملٹری حکام سے رابطہ کرکے اس اہلکار کی جان بچائی جاسکے۔

مقامی شہری کا کہنا تھا کہ مجھے اس اہلکار کی صحت سے متعلق فکر ہورہی تھی کہ کہیں سردی نہ لگ جائے کیونکہ درجہ حرارت منفی 20 ڈگری سیل سییس تھا۔

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی تک حادثے کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا ہے تاہم مقامی خبر رساں اداروں کے مطابق اسکائی ڈائیور بغیر زخمی ہوئے زمین پر اتار لیا گیا۔

Comments

- Advertisement -