ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

روسی فوجی کی ساتھیوں پر اندھا دھند فائرنگ، 8 اہلکار ہلاک، 2 زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو: روسی فوجی نے ملٹری بیس میں اندھا دھند فائرنگ کرکے اپنے ہی 8 ساتھیوں کو ہلاک اور2 کو زخمی کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق منگولیا کی سرحد کے نزدیک فوجی ملٹری بیس میں روسی فوج کے اہلکار نے اپنے ہی ساتھیوں پر فائرنگ کرکے 8 اہلکاروں کو ہلاک کردیا، فائرنگ سے 2 اہلکار شدید زخمی ہوگئے، ہلاک و زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق روسی فوجی اہلکار نے ذہنی دباؤ اور گھریلو مسائل کی وجہ سے انتہائی قدم اٹھایا۔

روسی فوجی حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیااور واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی جبکہ فائرنگ کرنے والے اہلکار کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: روسی صدر کی ترک ہم منصب سے ملاقات، فوجی آپریشن پر تبادلہ خیال

روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ فوجی اہلکار نے اپنے سرکاری اسلحہ سے فائرنگ شام 6 بج کر 20 منٹ پر کی اس وقت گارڈ زتبدیل کیے جارہے تھے۔

روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ مذکورہ واقعہ منگولیا سے 93 میل دور سرحد کے قریب پیش آیا اور مذکورہ اہلکار ذہنی تھکاوٹ اور گھریلو مسائل کا شکار تھا۔

رپورٹ کے مطابق روسی ملٹری میں 1990 سے 2000 کے درمیان افواج کی جانب سے فائرنگ کے واقعات میں اضافہ ہوا تھا جس کی وجہ اہلکاروں کو دئیے جانے والے معاوضے کی کمی بتائی گئی تھی۔

حالیہ برسوں میں اس طرح کے واقعات نسبتاً کم ہوئے ہیں کیونکہ روسی فوجی اہلکاروں کی مراعات میں اضافہ کیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں