ماسکو : یوکرین کی قید سے رہائی پانے والے 307 روسی فوجی لے کر ایک طیارہ ماسکو کے نواحی علاقے میں بخیریت لینڈ کرگیا۔
یہ خبر روسی فوجی چینل ‘زویزدا’ نے ویڈیو مناظر کے ساتھ نشر کی۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق، رہائی پانے والے ان فوجیوں کو اب طبی علاج اور بحالی کے لیے وزارت دفاع کے تحت چلنے والے اسپتالوں میں منتقل کیا جائے گا تاکہ وہ مکمل طور پر صحتیاب ہو سکیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز یوکرین اور روس کے درمیان مزید 307 قیدیوں کا تبادلہ کیا گیا تھا، یہ تبادلہ روس کی جانب سے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر بڑے حملے کے چند گھنٹے بعد ہوا ہے، جس میں کم از کم 15 افراد زخمی ہوئے۔
روسی وزارت دفاع نے روسی قیدیوں کی رہائی کی تصدیق کی جبکہ یوکرین کے صدر زیلنسکی نے بھی یوکرینی فوجیوں کے وطن واپس پہنچنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ ہفتے مزید قیدیوں کے تبادلے کا امکان ہے۔
یہ تبادلہ استنبول میں ہونے والے دو طرفہ معاہدے کے تحت عمل میں آیا، جس کے تحت 307 روسی فوجیوں کے بدلے 307 یوکرینی فوجیوں کو بھی واپس ان کے ملک بھیجا گیا۔
یہ اقدام جنگی قیدیوں کی انسانی بنیادوں پر واپسی کے سلسلے میں ایک اہم پیش رفت تصور کیا جا رہا ہے۔
روسی و یوکرینی حکام کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کی یہ تازہ کوشش ممکنہ طور پر دونوں ممالک کے درمیان کسی سطح پر رابطے برقرار رکھنے کا عندیہ دیتی ہے، باوجود اس کے کہ میدان جنگ میں کشیدگی بدستور جاری ہے۔