بدھ, جولائی 3, 2024
اشتہار

ماسکو میں شدید لڑائی کا خطرہ، مشین گنز نصب

اشتہار

حیرت انگیز

یوکرین میں روس کے لیے جنگ لڑنے والی عسکری کمپنی ویگنر گروپ کی جانب سے علم بغاوت بلند کرنے پر ماسکو میں مشین گنز نصب کر دی گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی فوجیوں نے ماسکو کے مضافات میں مشین گن پوزیشن قائم کر دی ہیں۔ ویدوموستی اخبار کی شائع کردہ تصاویر کے مطابق روسی فوجیوں نے ماسکو کے جنوب مغربی کنارے پر مشین گن کی پوزیشن قائم کر رکھی ہے۔

تصاویر میں مسلح پولیس کو اس مقام پر جمع ہوتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے جہاں M4 ہائی وے باغی ویگنر فوجی آگے بڑھ رہے ہیں جو روسی دارالحکومت تک پہنچتی ہے۔

- Advertisement -

ماسکو میں ممکنہ انسداد دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے ہنگامی حالت کا اعلان کیا ہے۔

روس کی قومی انسداد دہشتگرفی کمیٹی نے کہا کہ ’ شہر اور مساکو کے علاقے میں ممکنہ دہشت گردانہ حملوں کو روکنے کے لیے انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کا نظام قائم کردیا ہے‘۔

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فوجی بغاوت ایک بڑا دھچکا ہے یہ ہمارے ملک اور قوم کے پیٹھ میں چھرا گھونپنے کے مترادف ہے، بغاوت کرنے والوں نے روس کے ساتھ غداری کی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں