جمعہ, نومبر 22, 2024
اشتہار

ترجمان روسی وزارت خارجہ نے لائیو بریفنگ کے دوران فون پر کس سے بات کی؟

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو: روسی وزارت خارجہ کی ترجمان کو لائیو بریفنگ کے دوران نامعلوم شخص نے فون کر کے روس کے یوکرین پر تازہ میزائل حملے پر گفتگو نہ کرنے کی ہدایت کی۔

خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق یوکرین نے دعویٰ کیا ہے کہ روس نے دنیپرو شہر پر حملے کے دوران بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا استعمال کیا۔

جبکہ روسی ٹیلیگرام چینلز نے بتایا کہ روس نے یوکرین میں میزائل اور خلائی راکٹ کمپنی پیوڈینماش پر حملہ کیا ہے جس کا صدر دفتر دنیپرو میں ہے۔

- Advertisement -

تاہم روس نے ابھی تک اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

آج ہفتہ وار پریس بریفنگ میں صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے ترجمان ماریہ زاخارووا کو ایک شخص نے فون کیا اور انہیں بیلسٹک میزائل حملے پر تبصرہ نہ کرنے کی ہدایت کی۔

نامعلوم شخص نے ماریہ زاخارووا سے کہا کہ راکٹ کمپنی پیوڈینماش پر بیلسٹک میزائل حملے کے بارے میں مغربی میڈیا بات کر رہا ہے لیکن ہم نے کوئی تبصرہ نہیں کرنا۔

روسی سرکاری خبر رساں ایجنسیوں کی جانب سے گفتگو کے بارے میں پوچھے جانے پر ماریہ زاخارووا نے کہا کہ بریفنگ کی تیاری کے دوران انہوں نے ماہرین سے بعض موضوعات پر وضاحت طلب کی تھی جو معمول کی مشق ہے۔

انہوں نے کہا کہ وضاحت کا جواب بریفنگ کے دوران آیا، وزارت خارجہ اس پر کوئی تبصرہ نہیں کرتی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں