بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

روس کا یوکرین پر میزائل حملہ، کئی افراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

یوکرین میں روس کے میزائل حملوں میں 10 افراد ہلاک ہو گئے۔

یوکرین کے صدارتی دفتر نے کہا کہ گزشتہ روز یوکرین میں روسی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 10 شہری ہلاک اور 20 زخمی ہوئے ہیں۔

مشرقی یوکرین کے صوبے ڈونیٹسک کے قصبے کوسٹیانتینیوکا میں اس وقت پانچ افراد ہلاک ہو گئے جب ایک روسی میزائل نے امدادی مرکز کو نشانہ بنایا۔

- Advertisement -

شمال مشرقی علاقے کی انتظامیہ نے بتایا کہ رات کے وقت راکٹ اور توپخانے کے بیراج اور فضائی حملوں میں سومی صوبے کے بلوپیلیا میں دو شہری ہلاک اور 9 زخمی ہوئے۔

جنوبی کھیرسن کے جس علاقے میں صدر زیلنسکی نے دورہ کیا تھا وہاں روسی گولہ باری سے ایک شخص ہلاک ہوا جب کہ دوسرے حملے میں 4 زخمی ہوئے۔

مقامی حکام نے کہا ہے کہ ایک روسی میزائل نے یوکرین کے شہریوں کو پناہ دینے کے لیے قائم کیے گئے "ناقابل تسخیر مقام” کو نشانہ بنایا، جس میں کم از کم تین خواتین ہلاک ہو گئیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں