دمشق: شام کے مشرقی صوبے دیرالزور کے گاؤں الشفہ میں روسی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں 53 افراد ہلاک جبکہ 18 افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں قائم انسانی حقوق کی شامی آبزرویٹری کا کہنا ہے کہ شامی صوبے دیرالزور کے گاؤں الشفہ میں روسی فضائی بمباری سے 53 افراد ہلاک ہوگئے جن میں 21 بچے بھی شامل ہیں۔
خیال رہے کہ شام کا گاؤں الشفہ دیرالزور صوبے میں ہے جہاں دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ کا ابھی بھی کچھ علاقوں پر قبضہ ہے۔
دیرالزور شام کے ان چند صوبوں میں ہے جہاں دولت اسلامیہ کے گڑھ موجود ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل روس کی جانب سے تصدیق کی گئی تھی کہ اس کے 6 طیاروں نے اس علاقے میں بمباری کی ہے لیکن انہوں نے صرف دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں اور ان کے گڑھ کو نشانہ بنایا ہے۔
شام، فضائی حملے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 60 ہو گئی
واضح رہے کہ رواں ماہ حلب کے پُر رونق بازار پربمباری کی گئی تھی جس کے نتیجے میں 60 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے، ہلاک ہونے والوں میں بڑی تعداد بچوں اور خواتین کی تھی۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔