پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

روسی آبدوز کے کمانڈر کا بہیمانہ قتل

اشتہار

حیرت انگیز

روسی آبدوز کے کمانڈر کو مسلح شخص نے صبح سویر فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔

روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی TASS نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ جنوبی شہر کراسنودار میں ایک روسی آبدوز کے کمانڈر اور فوج کی نقل و حرکت کے انچارج ڈپٹی چیف کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔

ایجنسی کے مطابق اہلکار Stanislav Rzhitsky کو پیر کی صبح ایک بندوق بردار نے اس وقت ہلاک کیا جب وہ مارننگ واک پر تھے۔ اس قتل کا ایک فوجداری مقدمہ شروع کر دیا گیا ہے۔

- Advertisement -

مقتول اہلکار روسی بلیک سی فلیٹ آبدوز کا کمانڈر بھی تھا جس کے بارے میں یوکرین کے مقامی آن لائن نیوز آؤٹ لیٹس نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ یوکرائنی اہداف پر کلیبر کروز میزائل داغنے کا ذمہ دار تھا۔

روسی وزارت دفاع کے مطابق کراسنوڈار ایک ڈیزل الیکٹرک آبدوز ہے جو بحیرہ اسود کے بحری بیڑے کے لیے بنائی گئی ہے اور اسے "سطحی جہازوں اور آبدوزوں سے لڑنے، بارودی سرنگیں بچھانے اور جاسوسی کرنے” کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں