منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

روس: طیارہ حادثے میں مشہور ٹی وی اینکر ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو: روس کے دارالحکومت ماسکو میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ٹی وی میزبان اہلیہ سمیت ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روس کے معروف ٹی وی میزبان 41 سالہ الیگزینڈر کولٹوائے سیسنا طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کررہے تھے اس دوران طیارے میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں ٹی وی میزبان اہلیہ سمیت ہلاک ہوگئے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طیارے کے واحد انجن سے دوران پرواز طیارے سے دھواں اٹھ رہا ہے، عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ طیارے میں آگ بھڑک رہی تھی اور اس کا ملبہ قریبی کھیت میں پڑا دیکھا۔

وزارت ہنگامی صورت حال کی پریس سروس نے فضائی حادثے کے نتیجے میں دو افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نجی طیارے نے تومیلینو گاؤں کے قریب نووریازانسکی شاہراہ کے قریب ہنگامی لینڈنگ کی۔

ٹی وی میزبان کی ساتھی اینکر لیرا کا کہنا تھا کہ وہ فضاؤں میں اڑنا پسند کرتا تھا اور وہ تقریباً ہر ہفتے کے آخر میں طیارہ اڑایا کرتا تھا۔

Alexander Koltovoy (pictured), a popular Russian TV talk show host, was killed in a light plane crash near Moscow on Saturday

الیگزینڈر کے ساتھ کام کرنے والی خاتون یویلیا کا کہنا تھا مجھے یقین نہیں آرہا اور نہ ہی کچھ معلوم ہے لیکن سبھی اس حادثے کی تصدیق کرچکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کولٹووائے ایک ٹاک شو کے لیے مشہور تھے جہاں وہ شرکا کے مسائل جینیاتی ٹیسٹ سے حل کرتے تھے، پولیس کا کہنا ہے کہ الیگزینڈر کے پاس نجی پائلٹ کا لائسنس تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں