روس کے دیہاتیوں نے ‘پریگوزن’ طیارے کے حادثے سے پہلے دھماکے کی آواز سنی تھی۔
جس جگہ طیارہ گرِکر تباہ ہوا وہاں کے مکین دہاتیوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے جیٹ کو زمین پر گرتے دیکھنے سے پہلے ایک دھماکے کی آواز سنی۔
کوزنکینو کے رہائشی 72 سالہ ویٹالی سٹیپینوک نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا ’’میں نے دھماکے کی آواز سنی، عام طور پر اگر زمین پر کوئی دھماکہ ہوتا ہے تو آپ کو ایک گونج سنائی دیتی ہے لیکن یہ میں نے فضا میں دھماکے کی آواز سنی اور اوپر دیکھا تو سفید دھواں نظر آرہا تھا۔
انہوں نے کہا کہ جہاز کا ایک پر الگ سمت کی طرف اڑ گیا اور پھر پورا حصہ زمین پر نیچے آگرا۔
اناتولی نامی ایک اور دیہاتی نے کہا جو کچھ ہوا ہو گا اس کے لحاظ سے، میں صرف اتنا کہوں گا یہ گرج نہیں تھا یہ ایک دھاتی دھماکا تھا ۔
ہوائی جہاز کا حادثہ روسی فوجی اعلیٰ جرنیلوں کے خلاف کرائے کے گروپ کی بغاوت کو ختم کرنے کے دو ماہ بعد ہوا، جس میں اس نے عوامی طور پر ان پر یوکرین کی جنگ میں نااہلی کا الزام لگایا تھا۔
مسافروں کی فہرست کے مطابق جہاز میں سوار افراد اس گروپ کے رکن تھے جن میں بانی یوگینی پریگوزن اور اس کے سیکنڈ ان کمانڈ، دمتری یوٹکن شامل تھے۔
اگرچہ کریملن کی جانب سے حادثے اور کرائے کے رہنما کی ممکنہ موت کے بارے میں کوئی سرکاری تبصرہ نہیں کیا گیا ہے لیکن ویگنر گروپ سے منسلک ایک ٹیلیگرام چینل نے پریگوزن کو مردہ قرار دیا گیا۔