پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

سوشل میڈیا اسٹار نے اپنی مرسیڈیز کو آگ لگادی

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو: معروف روسی یو ٹیوبر نے کمپنی کے رویے سے دلبرداشتہ ہوکر اپنی مرسیڈیز کو جلا کر بھسم کردیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق چار سو ستانوے ملین یو ٹیوب سبسکرائبر رکھنے والے میخائل لیٹوین نے یہ انتہائی اقدام جرمن کار کمپنی کی جانب سے مرسیڈیز کی بہتر سروس نہ کرنے پر اٹھایا۔

میخائل لیٹوین اتنی زیادہ رقم کی ادائیگی کے باوجود وہ اس گاڑی کی پائیداری اور پر فارمنس سے مطمئن نہیں تھے، انہوں نے کہا کہ گزشتہ دس ماہ میں صرف 15 ہزار کلومیٹر (9300 میل) کی ڈرائیو کے دوران بھی ان کی گاڑی کو مرمت کی ضرورت پڑی اور وقتاً فوقتاً ورکشاپس پر گئی۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق میخائل لیٹوین کی گاڑی خریداری کے بعد سے 4 مرتبہ مرسڈیز سروس شاپ میں گئی اور ہر مرتبہ مرسڈیز ڈیلر شپ نے مرمت کے اخراجات اٹھانے میں ہچکچاہٹ کا اظہار کیا اور گاڑی مکمل طور پر ٹھیک کیے بغیر انہیں واپس کردی۔

لٹوین کا کہنا تھا کہ مرسیڈیز کار کمپنی کے ساتھ ہونے والے تنازعے کے بعد میرے ذہن میں کئی سوالات پیدا ہوئے مگر سب سے بہتر یہی تھا کہ میں مرسیڈیز(جسے یوٹیوبر شارک کے نام سے پکارتا تھا) کو آگ لگادوں، میں اس فیصلے پر قطعی خوش نہیں ہوں۔

معروف یو ٹیوبر کے ہاتھوں جلائی جانے والی مرسیڈیز کی مالیت تیرہ ملین روبل (پاکستانی دو کروڑ چوہتر لاکھ) ہے، گاڑی کا نمبر اے ایم جی جی ٹی تریسٹھ ایس ہے۔

روسی شہری کی جانب سے ویڈیو چوبیس اکتوبر کو پوسٹ کی گئی تھی، جسے اب تک 11.5 ملین سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں، صارفین لٹون کے اس طرز عمل پر دنگ رہ گئے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں