تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

یوکرین میں فوجی آپریشن کب تک جاری رہے گا؟ روس نے بتایا دیا

اقوام متحدہ میں روس کے پہلے نائب مستقل مندوب یدمتری پولیانسکی نے کہا ہے کہ یوکرین میں فوجی آپریشن اہداف کی تکمیل تک جاری رہے گا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ میں روس کے پہلے نائب مستقل مندوب یدمتری پولیانسکی نے کہا ہے کہ یوکرین میں روس کا خصوصی فوجی آپریشن اس وقت تک جاری رہے گا جب تک یوکرین دونباس پر گولہ باری بند نہیں کر دیتا اور اس کی سرزمین سے خطرے کا مکمل خاتمہ نہیں ہوجاتا۔

انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہا کہ روس نے یوکرین کی جانب سے دونباس پر کی جانے والی بمباری کو ختم کرنے کیلیے خصوصی فوجی آپریشن شروع کیا ہے اور ہمارے اس اقدام کا مقصد اس بات کو بھی یقینی بنانا ہے یہ ملک اور اس کی قوم پرست قیادت روس اور یوکرین کے جنوبی اور جنوب مشرقی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کے لیے خطرہ نہ بنے اور ہمیں جب تک ان مقاصد میں کامیابی نہیں مل جاتی اس وقت تک یوکرین کیخلاف فوجی آپریشن جاری رہے گا.

روسی عہدیدار کے مطابق یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے سامنے دور سے اور کونسل کے دیگر اراکین کے ساتھ پیشگی مشاورت کے بغیر بات کرنے کی اجازت دی گئی جو کہ موجودہ طرز عمل کی خلاف ورزی ہے۔

واضح رہے کہ روس نے گزشتہ روز ہی وسطی یوکرینی شہر میں واقع شاپنگ سینٹر پر میزائل حملہ کیا جس میں 11 افراد ہلاک جبکہ 40 زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: یوکرین میں شاپنگ سینٹر پر روسی میزائل حملے، 11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرینی سینئر حکام کا کہنا ہے کہ روس نے یوکرین کے وسطی شہر کریمینچوک میں واقع  شاپنگ سینٹر پر دو میزائل حملے کیے، جس کے نتیجے میں شاپنگ سینٹر میں آگ لگ گئی۔ آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے شاپنگ سینٹر کو لپیٹ میں لے لیا ہے۔

Comments

- Advertisement -