تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

روس کا جدید ترین راڈار

روس نے مسقتبل کے دفاعی چیلنجز کو مدنظر رکھتے ہوئے جدید ترین راڈار بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

روسی میڈیا کے مطابق روس کی جانب سے میزائل حملے سے متنبہ کرنے والا جدید ٹیکنالوجی سے لیس راڈار یاخروما 2030 تک چوکیچی بحیرہ پر تعمیر کیا جائے گا۔

یہ راڈار خودکار طریقے سے چلے گا اور کوئی اہلکار مستقل طور پر اس تنصیبات پر موجود نہیں ہوگا۔

روسی وزیر دفاع سرگئی شوگو نے دسمبر 2020 میں اعلان کیا تھا کہ وزارت دفاع 2021 میں کریمیا کے سیو استوپول میں یاخروما راڈار پر جدید ترین آلات سے لیس راڈار کی تعمیر شروع کرے گا۔

واضح رہے کہ روس نے امریکی سرحد کے قریب دنیا کا تیز رفتار ترین طیارہ تعینات کیا ہے، روسی عسکری حکام کے مطابق بحری بیڑے کے میگ 31 طیاروں کے گروپس نے آرکٹک میں جنگی ڈیوٹی سنبھال لی ہے۔

روسی بحر الکاہل کے بیڑے کے کمانڈر ایڈمرل سرگئی اوکائینٹس کا کہنا ہےکہ آرکٹک فضائی حدود کو کنٹرول کرنے کے لیے روس نے دنیا کے تیز رفتار میگ 31 انٹر سیپٹر لڑاکا طیاروں کے گروپ کو روس کے مشرقی علاقے چوکوٹکا میں تعینات کیا ہے۔
روس کا یہ مشرقی علاقہ امریکی ریاست الاسکا کے قریب ہے۔

Comments

- Advertisement -