دمشق: شامی دارالحکومت دمشق میں روسی سفارت خانے پر چار مارٹرگولے داغے گئے تاہم واقعے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔
تفصیلات کے مطابق روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہےکہ شام کے دارالحکومت دمشق میں روسی سفارت خانےپرمارٹرگولے فائرگیے گئےجن میں دو گولے سفارت خانت کی عمارت اور دو گولے سفارت خانے کے کمپاؤند میں گرے۔
روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ واقعے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا اور ساتھ ہی روس نے کہا کہ بشار السد کے خلاف لڑنے والے گروپوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
روسی وزارت خارجہ نے واقعے کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا کہ شام میں روسی سفارت خانے پر ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہیں۔
یاد رہےکہ روسی سفارت خانے پر ایک ماہ میں دوسرا حملہ کیا گیا ہے اس سے قبل 16 جولائی کو بھی روسی سفارت خانے پر ماٹر شیل فائر کیے گئے تھے۔
شام میں روسی سفارت خانے پر مارٹر گولوں سے حملہ
واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں شام کے دارالحکومت دمشق میں روس کے سفارت خانے پر مارٹر گولوں کے ساتھ حملہ کیا گیا تھا تاہم واقعے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا تھا۔