جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

روس کو بدترین شکست، ترکی کی تاریخی فتح

اشتہار

حیرت انگیز

انقرہ : ترک فٹبال ٹیم نے 36 برس بعد روسی کھلاڑیوں کو دھول چٹادی، ترکی نے مقابلہ 2 کے مقابلے میں 3 گولوں سے اپنے نام کیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یو ای ایف اے یورپین فٹبال لیگ جاری ہے، جس کا پانچواں گروپ میچ روس اور ترکی کے درمیان کھیلا گیا جس میں روس کو شکست سے دوچار ہونا پڑا۔

روسی کو ہارا کر ترکی نے گروپ میچ کی کامیابی حاصل کی ہے، جس کے بعد ترکی کو 6 پوائنٹس حاصل ہوئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ 36 برس سے روس ترکی کو شکست دیتا آرہا ہے لیکن 2020 کے یو ای ایف اے یورپین لیگ میں ترکی نے روس کو ہراکر تاریخ رقم کی ہے۔

ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ استنبول میں کھیلے گئے میچ کے 11 ویں منٹ میں روس نے پہلا گول کیا جس کے جواب میں کنعان قارامان نے 32 ویں اور جینگیز اوندر نے 32 ویں منٹ میں گول کرتے ہوئے پہلے ہاف کو 2 ۔ 1 کی برتری سے مکمل کیا ۔ ترکی کی جانب سےتیسرا گول جنک توسن نے 51 ویں منٹ میں کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں