راولپنڈی: روسی گراؤنڈ فورسز کے کمانڈر ان چیف نے جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی، جس میں سیکیورٹی اور تربیتی امور پر گفتگو ہوئی۔
پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق روسی گراؤنڈ فورسز کے کمانڈر ان چیف، جنرل اولیگ سلیوکوف نے آج جی ایچ کا دورہ کیا۔
آرمی چیف سے روسی گراؤنڈ فورسزکے کمانڈر ان چیف کی ملاقات میں دونوں افواج میں تعاون، رابطوں کو فروغ دینے پر بھی بات چیت ہوئی۔
اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان، روس میں فوجی تعاون سے خطے کے امن کو فروغ ملے گا، پاک روس تعاون سے خطےمیں اقتصادی استحکام بھی آئے گا۔
آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان باہمی تعاون اور بہتر تعلقات پریقین رکھتا ہے۔
مزید پڑھیں: وزیر اعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، ملکی سلامتی اور سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال
آئی ایس پی آر کے مطابق روسی کمانڈر نے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا اور کہا کہ عالمی برادری پاکستان کی کامیابیوں کوزیادہ اہمیت دے۔
روسی گراؤنڈ فورسز کے کمانڈر ان چیف نے مزید کہا کہ روس پاکستان کے ساتھ مزید بہترتعلقات کا خواہاں ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو آمد پر روسی کمانڈر نے یاد گار شہدا پر حاضری دی، پاک فوج کے چاق وچوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔