جمعرات, مارچ 13, 2025
اشتہار

کراچی میں بےرحم ڈاکوؤں نے ایک اور جان لے لی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں بے لگام ڈاکوؤں نے ایک اور معصوم زندگی کا خاتمہ کر دیا۔

پولیس کے مطابق پورٹ قاسم کے قریب فائرنگ سے شہری جاں بحق ہو گیا۔ گاڑیوں کے مکینک 24 سالہ محمد ثمر کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کیا گیا۔

دوست کا کہنا ہے کہ محمدثمر پورٹ قاسم موڑ پر خراب ٹرک کی مرمت کر رہا تھا کہ اندھیرے کی وجہ سے 4 سے 5 افراد نے موبائل ٹارچ لگائی ہوئی تھی اس دوران موٹرسائیکل سوار 2 ملزمان نے اسلحہ دکھا کر لوٹ مار کی۔

دوست کے مطابق ملزمان موبائل فونز اور نقدی چھیننے کے بعد دوبارہ ہمارے پاس آئے اور ثمر کی جیب سے کچھ نہ نکلنے پر ملزمان نےفائرنگ کی اور فرار ہو گئے۔

مقتول 4 بچوں کا باپ تھا جو شاہ لطیف کا رہائشی اور آبائی تعلق مانسہرہ سےتھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں