پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

سفاک خاتون نے درندگی کی انتہا کر دی، کمسن بچی کو جلا ڈالا

اشتہار

حیرت انگیز

انڈیانا: امریکی ریاست انڈیانا میں سفاک خاتون نے درندگی کی انتہا کر دی، کسمن بچی کو لائٹر سے جلا ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست انڈیانا کے علاقے فورٹ وین کی 20 سالہ خاتون امبر وناٹر نے دوست کی ایک سالہ بچی کو لائٹر سے جلانے کا اعتراف کر لیا۔

پولیس کے مطابق 14 اگست کو پولیس کو بال میموریل اسپتال بلایا گیا جہاں انہیں کمسن بچی پر تشدد اور جلانے کی اطلاع دی گئی۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات کی تو پتہ چلا کہ متاثرہ بچی کی والدہ بچی کو اپنی دوست کے حوالے کر کے کام کرنے چلے گئی تھی۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ملزمہ نے اسی دن بچی کو اس کی والدہ کی کام کی جگہ پر چھوڑا تو اس وقت بچی کے منہ سے خون بہہ رہا تھا اور اس کے چہرے، ٹانگوں پر تشدد کے نشانات تھے، بچی کی کلائی ٹوٹی ہوئی تھی اور اس کے جسم کو جلایا گیا تھا۔

امبر وناٹر نے دوران تفتیش بتایا کہ وہ اپنے سابق بوائے فرینڈ کے ساتھ لڑنے کی وجہ سے افسردہ تھی،جب بچی نے رونا شروع کیا تو اس نے پہلے بچی کا چہرہ ٹریڈ مل پر رکھ دیا اور پھر گردن اور بازوؤں پر جلانے کے لیے ایک لائٹر کا استعمال کیا۔ملزمہ نے دو بار بچی کو جلانے کا اعتراف کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں