تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

یورپی ایئرلائن نے کس ملک کے لیے پروازیں منسوخ کردیں؟

یورپ کی ایئرلائن رایان ایئر نے مراکش کے لیے فروری 2022 تک اپنی تمام پروازیں منسوخ کردیں۔

عرب میڈیا کے مطابق رایان ایئر نے شمالی افریقی ملک مراکش کے لیے فروری 2022 تک تمام پروازیں منسوخ کردیں، پروازوں پر پابندی کا مقصد کورونا کی نئی قسم اومیکرون کے پھیلاؤ کو روکنے کے منصوبے پر کام کرنا ہے۔

رایان ایئر کی جانب سے یہ اقدام مراکش کی حکومت کی جانب سے 13 دسمبر تک شمالی افریقی ملک میں آنے والی پروازوں پر مکمل پابندی کے بعد کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ واضح نہیں ہے کہ بین الاقوامی پروازوں پر ابتدائی طور پر لگائی گئی پابندی ماہ دسمبر کی ڈیڈ لائن سے آگے بڑھے گی یا ختم کردی جائے گی۔

واضح رہے کہ جاپان سمیت دیگر ممالک نے بھی کورونا کی نئی قسم اومیکرون کے پھیلاؤ کو روکنے کی کوشش میں پروازوں پر پابندی عائد کی ہے۔

آئرلینڈ کی ایئرلائن کمپنی رایان ایئر کی جانب سے عام طور پر پورے یورپ اور دنیا بھر کے دوسرے ممالک میں یومیہ متعدد پروازیں روانہ ہوتی ہیں۔

یورپ میں کورونا وبا کے پھیلاؤ کی صورتحال مراکش سمیت دنیا کے بہت سے دوسرے ممالک سے کہیں زیادہ خراب ہے، واضح رہے کہ برطانیہ میں 50 ہزار کے مقابلے میں گزشتہ 24 گھنٹے میں مراکش میں کورونا وائرس کے صرف 90 کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -