منگل, فروری 18, 2025
اشتہار

کرونا کیسز میں ہوشربا اضافہ، 800 سے زائد کیسز رپورٹ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: عالمی وبا کرونا کا وار ایک بار پھر تیز ہونے لگا، ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح چار فیصد سے زائد ہوگئی۔

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 18 ہزار305کورونا ٹیسٹ کئےگئے جس میں 8سو18 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا،ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 4.47فصد ریکارڈ کی گئی۔

این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا سے متاثر چار افراد انتقال کرگئےجبکہ ایک سو چھبیس مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

ادھر کورونا کے تیزی سے پھیلاؤ کے سبب حکومت سندھ نے صوبے میں کوویڈگائیڈ لائن پر عمل درآمد کروانے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کا خطرناک پھیلاؤ، کراچی میں بڑی پابندی لگادی گئی

محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ احکامات میں چھ فٹ کا سماجی فاصلہ رکھنے اور ہاتھوں کو بار بار دھونے، سنیٹائز کرنے، ہاتھ ملانے اور رش والی جگہوں پر جانے سے گریز کرنے کےاحکامات شامل ہیں، ایس او پیز میں کورونا ویکسین اور بوسٹر ڈوز لگوانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے ۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں