منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

شمالی کوریا کی وارننگ مسترد، امریکا اور جنوبی کوریا ڈٹ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

جنوبی کوریا اور امریکا نے شمالی کوریا کی وارننگ کو یکسر مسترد کرتے ہوئے فوجی مشقیں منعقد کرنے کی ٹھان لی۔

شمالی کوریا کے انتباہ کے باوجود جنوبی کوریا اور امریکہ مشترکہ فوجی مشقیں کریں گے۔

شمالی کوریا کی جانب سے ایسی مشقوں کے خلاف "بے مثال” سخت کارروائی کرنے کی دھمکی کے باوجود جنوبی کوریا اور امریکا اس ماہ کے آخر میں بڑے پیمانے پر فوجی مشقیں کریں گے۔

دونوں ممالک کی افواج نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا کہ جنوبی کوریا اور امریکی فوجیں اپنی مشترکہ دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کے لیے 13 سے 23 مارچ تک فوجی مشقوں کا انعقاد کریں گے۔

پچھلی مشترکہ فوجی مشقوں پر شمالی کوریا کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا تھا جس میں میزائل لانچنگ اور جوہری دھمکیاں شامل تھیں اور امکان ہے کہ پیانگ یانگ فریڈم شیلڈ کا جواب اشتعال انگیز میزائل تجربات اور جنگی بیانات سے دے گا۔

شمالی کوریا ایسی مشقوں کا مخالف ہے جو اس کے بقول سیول میں امریکا اور اس کے اتحادیوں کی طرف سے حملے کی مشقیں ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں